Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الرحمن ۵۵:۱۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَبِأَيِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
آیت ۵۵:۱۸ کھولیںتو (اے جنو اورانسانو!) تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پس اے جِنّ و اِنس تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں [18] کو جھٹلاؤ گے؟
سورة الرَّحْمٰن حاشیہ نمبر :18
یہاں بھی اگرچہ موقع و محل کے لحاظ سے آلاء کا مفہوم |" قدرت |" زیادہ نمایاں محسوس ہوتا ہے، مگر ساتھ ہی |" نعمت |" اور صفات حمیدہ |" کا پہلو بھی اس میں موجود ہے۔ یہ بڑی نعمت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے سورج کے طلوع و غروب کا یہ قاعدہ مقرر کیا، کیونکہ اس کی بدولت فصلوں اور موسموں کے وہ تغیرات باقاعدگی سے رونما ہوتے ہیں جن سے انسان و حیوان اور نباتات سب کے بیشمار مصالح وابستہ ہیں۔ اسی طرح یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت و ربوبیت اور حکمت ہی تو ہے کہ اس نے جن مخلوقات کو زمین پر پیدا کیا تھا ان کی ضرورتوں کو ملحوظ رکھ کر اپنی قدرت سے یہ انتظامات کردیے۔