Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القمر ۵۴:۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَتَوَلَّ عَنۡهُمۡۘ يَوۡمَ يَدۡعُ ٱلدَّاعِ إِلَىٰ شَيۡءٖ نُّكُرٍ
آیت ۵۴:۶ کھولیںپس (اے نبی) تم ان سے اعراض کرو جس دن ایک پکارنے واﻻ ناگوار چیز کی طرف پکارے گا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پس اے نبیؐ ، اِن سے رُخ پھیر لو۔ [5] جس روز پکارنے والا ایک سخت ناگوار [6] چیز کی طرف پکارے گا
سورة الْقَمَر حاشیہ نمبر :5
بالفاظ دیگر انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو ۔ جب انہیں زیادہ سے زیادہ معقول طریقہ سے سمجھایا جا چکا ہے، اور انسانی تاریخ سے مثالیں دے کر بھی بتادیا گیا ہے کہ انکار آخرت کے نتائج کیا ہیں اور رسولوں کی بات نہ ماننے کا کیا عبرتناک انجام دوسری قومیں دیکھ چکی ہیں، پھر بھی یہ اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آتے، تو انہیں اسی حماقت میں پڑا رہنے دو ۔ اب یہ اسی وقت مانیں گے جب مرنے کے بعد قبروں سے نکل کر اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے کہ وہ قیامت واقعی برپا ہوگئی جسے قبل از وقت خبردار کر کے راہ راست اختیار کرلینے کا مشورہ انہیں دیا جا رہا تھا۔
سورة الْقَمَر حاشیہ نمبر :6
دوسرا مطلب انجانی چیز بھی ہوسکتا ہے۔ یعنی ایسی چیز جو کبھی ان کے سان گمان میں بھی نہ تھی، جس کا کوئی نقشہ اور کوئی تصور ان کے ذہن میں نہ تھا، جس کا کوئی اندازہ ہی وہ نہ کرسکتے تھے کہ یہ کچھ بھی کبھی پیش آسکتا ہے۔