Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القمر ⁦۵۴:۵۳⁩

آیات

  1. وَكُلُّ صَغِيرٖ وَكَبِيرٖ مُّسۡتَطَرٌ

    آیت ⁦۵۴:۵۳⁩ کھولیں

    (اسی طرح) ہر چھوٹی بڑی بات بھی لکھی ہوئی ہے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور ہر چھوٹی بڑی بات لکھی ہوئی موجود ہے۔ [28]

سورة الْقَمَر حاشیہ نمبر :28

یعنی یہ لوگ اس غلط فہمی میں بھی نہ رہیں کہ ان کا کیا دھرا کہیں غائب ہوگیا ہے۔ نہیں، ہر شخص، ہر گروہ اور ہر قوم کا پورا ریکارڈ محفوظ ہے اور اپنے وقت پر وہ سامنے آجائے گا۔