Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القمر ⁦۵۴:۴۳⁩

آیات

  1. أَكُفَّارُكُمۡ خَيۡرٞ مِّنۡ أُوْلَٰٓئِكُمۡ أَمۡ لَكُم بَرَآءَةٞ فِي ٱلزُّبُرِ

    آیت ⁦۵۴:۴۳⁩ کھولیں

    (اے قریشیو!) کیا تمہارے کافر ان کافروں سے کچھ بہتر ہیں[1] ؟ یا تمہارے لیے اگلی کتابوں میں چھٹکارا لکھا ہوا ہے؟[2]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

کیا تمہارے کُفّار کچھ اُن لوگوں سے بہتر ہیں؟ [23] یا آسمانی کتابوں میں تمہارے لیے کوئی معافی لکھی ہوئی ہے؟

سورة الْقَمَر حاشیہ نمبر :23

خطاب ہے قریش کے لوگوں سے۔ مطلب یہ ہے کہ تم میں آخر کیا خوبی ہے، کون سے لعل تمہارے لٹکے ہوئے ہیں کہ جس کفر اور تکذیب اور ہٹ دھرمی کی روش پر دوسری قوموں کو سزا دی جا چکی ہے وہی روش تم اختیار کرو تو تمہیں سزا نہ دی جائے ؟