Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) القمر ۵۴:۲۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَنَبِّئۡهُمۡ أَنَّ ٱلۡمَآءَ قِسۡمَةُۢ بَيۡنَهُمۡۖ كُلُّ شِرۡبٖ مُّحۡتَضَرٞ
آیت ۵۴:۲۸ کھولیںہاں انہیں خبر کر دے کہ پانی ان میں تقسیم شده ہے[1] ، ہرایک اپنی باری پر حاضر ہوگا.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اِن کو جتا دے کہ پانی اِن کے اور اُونٹنی کے درمیان تقسیم ہوگا اور ہر ایک اپنی باری کے دن پانی پر آئے گا۔“ [19]
سورة الْقَمَر حاشیہ نمبر :19
یہ تشریح ہے اس ارشاد کی کہ |" ہم اونٹنی کو ان کے لیے فتنہ بنا کر بھیج رہے ہیں |"۔ وہ فتنہ یہ تھا کہ یکایک ایک اونٹنی لا کر ان کے سامنے کھڑی کردی گئی اور ان سے کہہ دیا گیا کہ ایک دن یہ اکیلی پانی پیے گی اور دوسرے دن تم سب لوگ اپنے لیے اور اپنے جانوروں کے لیے پانی لے سکو گے۔ اس کی باری کے دن تم میں سے کوئی شخص کسی چشمے اور کنوئیں پر نہ خود پانی لینے کے لیے آئے، نہ اپنے جانوروں کو پلانے کے لیے لائے۔ یہ چیلنج اس شخص کی طرف سے دیا گیا تھا جس کے متعلق وہ خود کہتے تھے کہ یہ کوئی لاؤ لشکر نہیں رکھتا، نہ کوئی بڑا جتھا اس کی پشت پر ہے۔