Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النجم ۵۳:۵۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
هَٰذَا نَذِيرٞ مِّنَ ٱلنُّذُرِ ٱلۡأُولَىٰٓ
آیت ۵۳:۵۶ کھولیںیہ (نبی) ڈرانے والے ہیں پہلے ڈرانے والوں میں سے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یہ ایک تنبیہ ہے پہلے آئی ہوئی تنبیہات میں سے
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :49
اصل الفاظ ہیں ھٰذَا نَذِیْرٌ مِّنَ النُّذُرِ الْاُوْلیٰ ۔ اس فقرے کی تفسیر میں مفسرین کے تین اقوال ہیں۔ ایک یہ کہ نذیر سے مراد محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں۔ دوسرے یہ کہ اس سے مراد قرآن ہے۔ تیسرے یہ کہ اس سے مراد پچھلی ہلاک شدہ قوموں کا انجام ہے جس کا مال اوپر کی آیات میں بیان فرمایا گیا ہے۔ سیاق کلام کے لحاظ سے ہمارے نزدیک یہ تیسری تفسیر قابل ترجیح ہے۔