Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النجم ۵۳:۳۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِبۡرَٰهِيمَ ٱلَّذِي وَفَّىٰٓ
آیت ۵۳:۳۷ کھولیںاور وفادار ابراہیم (علیہ السلام) کے صحیفوں میں تھا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور اُس ابراہیمؑ کے صحیفوں میں بیان ہوئی ہیں جس نے وفا کا حق ادا کر دیا؟ [36]
سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :36
آ گے ان تعلیمات کا خلاصہ بیان کیا جا رہا ہے جو حضرت موسیٰ اور حضرت ابراہیم کے صحیفوں میں نازل ہوئی تھیں۔ حضرت موسیٰ کے صحیفوں سے مراد توراۃ ہے۔ رہے حضرت ابراہیم کے صحیفے تو وہ آج دنیا میں کہیں موجود نہیں ہیں، اور یہود و نصاریٰ کی کتب مقدسہ میں بھی ان کا کوئی ذکر نہیں پایا جاتا۔ صرف قرآن ہی وہ کتاب ہے جس میں دو مقامات پر صُحُفِ ابراہیم کی تعلیمات کے بعض اجزاء نقل کیے گئے ہیں، ایک یہ مقام، دوسرے سورة الاعلیٰ کی آخری آیات۔