Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الطور ⁦۵۲:۳۰⁩

آیات

  1. أَمۡ يَقُولُونَ شَاعِرٞ نَّتَرَبَّصُ بِهِۦ رَيۡبَ ٱلۡمَنُونِ 

    آیت ⁦۵۲:۳۰⁩ کھولیں

    کیا کافر یوں کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے ہم اس پر زمانے کے حوادث (یعنی موت) کا انتظار کر رہے ہیں.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

کیا [22] یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ شخص شاعر ہے جس کےحق میں گردشِ ایّام کا انتظار کر رہے ہیں؟ [23]

سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :23

یعنی ہم منتظر ہیں کہ اس شخص پر کوئی آفت آئے اور کسی طرح اس سے ہمارا پیچھا چھوٹے۔ غالباً ان کا خیال یہ تھا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چونکہ ہمارے معبودوں کی مخالفت اور ان کی کرامات کا انکار کرتے ہیں، اس لیے یا تو معاذ اللہ، ان پر ہمارے کسی معبود کی مار پڑے گی، یا کوئی دل چلا ان کی یہ باتیں سن کر آپے سے باہر ہوجائے گا اور انہیں قتل کر دے گا۔