Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الطور ۵۲:۱۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
ٱلَّذِينَ هُمۡ فِي خَوۡضٖ يَلۡعَبُونَ
آیت ۵۲:۱۲ کھولیںجو اپنی بیہوده گوئی میں اچھل کود کر رہے ہیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جو آج کھیل کے طور پر اپنی حجّت بازیوں میں لگے ہوئے ہیں۔ [9]
سورة الطُّوْر حاشیہ نمبر :9
مطلب یہ ہے کہ نبی سے قیامت اور آخرت اور جنت و دوزخ کی خبریں سن کر انہیں مذاق کا موضوع بنا رہے ہیں اور سنجیدگی کے ساتھ ان پر غور کرنے کے بجائے محض تفریحاً ان پر باتیں چھانٹ رہے ہیں۔ آخرت پر ان کی بحثوں کا مقصود حقیقت کو سمجھنے کی کوشش نہیں ہے، بلکہ ایک کھیل ہے جس سے یہ دل بہلاتے ہیں اور انہیں کچھ ہوش نہیں ہے کہ فی الواقع یہ کس انجام کی طرف چلے جا رہے ہیں۔