الطور ۵۲:۱
وَٱلطُّورِ
Wattoor
تراجم
قسم ہے طور کی.[1]
- طُورٌ وہ پہاڑ ہے جس پر حضرت موسیٰ (عليه السلام) اللہ سے ہم کلام ہوئے۔ اسے طور سینا، بھی کہا جاتا ہے۔ اللہ نے اس کے اسی شرف کی بنا پر اس کی قسم کھائی ہے۔
قسم ہے کوہ طور کی۔
لفظ بہ لفظ
- وَٱلطُّورِwal-ṭūriقسم ہے طور کی
- مادہ
- طور
- اصل لفظ
- طُور
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے قسم ہے طور کی (١) ١۔١ طور وہ پہاڑ ہے جس پر حضرت موسیٰ علیہ السلام سے اللہ ہم کلام ہوئے۔ اسے طور سینا بھی کہا جاتا ہے۔ اللہ نے اس کے اس شرف کی بنا پر اس کی قسم کھائی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan