Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الذاريات ۵۱:۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
يُؤۡفَكُ عَنۡهُ مَنۡ أُفِكَ
آیت ۵۱:۹ کھولیںاس سے وہی باز رکھا جاتا ہے[1] جو پھیر دیا گیا ہو.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اس سے وہی بر گشتہ ہوتا ہے جو حق سے پِھرا ہوا ہے۔ [7]
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :7
اصل الفاظ ہیں یُؤْفَکْ عَنْہُ مَنْ اُفِکَ اس فقرے میں عَنْہُ کی ضمیر کے دو مرجع ہو سکتے ہیں۔ ایک جزائے اعمال۔ دوسرے قول مختلف۔ پہلی صورت میں اس ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ |" جزائے اعمال کو تو ضرور پیش آنا ہے، تم لوگ اس کے بارے میں طرح طرح کے مختلف عقیدے رکھتے ہو، مگر اس کو ماننے سے وہی شخص برگشتہ ہوتا ہے جو حق سے پھرا ہوا ہے۔ |" دوسری صورت میں مطلب یہ ہے کہ |" ان مختلف اقوال سے وہی شخص گمراہ ہوتا ہے جو دراصل حق سے برگشتہ ہے |"