Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الذاريات ۵۱:۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَٱلۡحَٰمِلَٰتِ وِقۡرٗا
آیت ۵۱:۲ کھولیںپھر اٹھانے والیاں بوجھ کو.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پھر پانی سے لدے ہوئے بادل اٹھانے والی ہیں۔ [1]
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :1
اس امر پر تمام مفسرین کا اتفاق ہے کہ الذاریات سے مراد پراگندہ کرنے والی اور گردو غبار اڑانے والی ہوائیں ہیں، اور اَلْحٰمِلٰتِ وِقْراً ، (بھاری بوجھ اٹھانے والیوں) سے مراد وہ ہوائیں ہیں جو سمندروں سے لاکھوں کروڑوں گیلن پانی کے بخارات بادلوں کی شکل میں اٹھا لیتی ہیں۔ یہی تفسیر حضرت عمر، حضرت علی، حضرت عبداللہ بن عباس، حضرت عبداللہ بن عمر اور مجاہد، سعید بن جبیر، حسن بصری، قتادہ اور سدی (رضی اللہ عنہم) وغیرہ حضرات سے منقول ہے۔