Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الذاريات ۵۱:۱۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَبِٱلۡأَسۡحَارِ هُمۡ يَسۡتَغۡفِرُونَ
آیت ۵۱:۱۸ کھولیںاور وقت سحر استغفار کیا کرتے تھے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پھر وہی رات کے پچھلے پہروں میں معافی مانگتے تھے،[16]
سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :16
یعنی وہ ان لوگوں میں سے نہ تھے جو اپنی راتیں فسق و فجور اور فواحش میں گزارتے رہے اور پھر بھی کسی استغفار کا خیال تک انہیں نہ آیا۔ اس کے برعکس ان کا حال یہ تھا کہ رات کا اچھا خاصا حصہ عبادت الٰہی میں صرف کردیتے تھے اور پھر بھی پچھلے پہروں میں اپنے رب کے حضور معافی مانگتے تھے کہ آپ کی بندگی کا جو حق ہم پر تھا، اس کے ادا کرنے میں ہم سے تقصیر ہوئی۔ ھُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ کے الفاظ میں ایک اشارہ اس بات کی طرف بھی نکلتا ہے کہ یہ پرسش انہی کو زیبا تھی۔ وہی اس شان عبودیت کے اہل تھے کہ اپنے رب کی بندگی میں جان بھی لڑائیں اور پھر اس پر پھولنے اور اپنی نیکی پر فخر کرنے کے بجائے گڑ گڑا کر اپنی کوتاہیوں کی معافی بھی مانگیں۔ یہ ان بےشرم گناہ گاروں کا رویہ نہ ہوسکتا تھا جو گناہ بھی کرتے تھے۔ اور اوپر سے اکڑتے بھی تھے۔