Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الذاريات ⁦۵۱:۱۵⁩

آیات

  1. إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي جَنَّٰتٖ وَعُيُونٍ

    آیت ⁦۵۱:۱۵⁩ کھولیں

    بیشک تقویٰ والے لوگ بہشتوں اور چشموں میں ہوں گے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

البتہ متّقی لوگ [13] اُس روز باغوں اور چشموں میں ہوں گے

سورة الذّٰرِیٰت حاشیہ نمبر :13

اس سیاق وسباق میں لفظ متقی صاف طور پر یہ معنی دے رہا ہے کہ اس سے مراد وہ لوگ ہیں جنہوں نے خدا کی کتاب اور اس کے رسول کی دی ہوئی خبر پر یقین لا کر آخرت کو مان لیا، اور وہ رویہ اختیار کرلیا جو حیات اخروی کی کامیابی کے لیے انہیں بتایا گیا تھا، اور اس روش سے اجتناب کیا جس کے متعلق انہیں بتادیا گیا تھا کہ یہ خدا کے عذاب میں مبتلا کرنے والی ہے۔