Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ق ⁦۵۰:۲۰⁩

آیات

  1. وَنُفِخَ فِي ٱلصُّورِۚ ذَٰلِكَ يَوۡمُ ٱلۡوَعِيدِ 

    آیت ⁦۵۰:۲۰⁩ کھولیں

    اور صور پھونک دیا جائے گا۔ وعدہٴ عذاب کا دن یہی ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور پھر صُور پھونکا گیا، [24]یہ ہے وہ دن جس کا تجھے خوف دلایا جاتا تھا۔

سورة قٓ حاشیہ نمبر :24

اس سے مراد وہ نفخ صور ہے جس کے ساتھ ہی تمام مرے ہوئے لوگ دوبارہ حیات جسمانی پا کر اٹھ کھڑے ہوں گے۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اول، الانعام، حاشیہ 47 ۔ جلد دوم، ابراہیم، حاشیہ 57 ۔ جلد سوم، طہٰ ، حاشیہ 78 ۔ الحج، حاشیہ۔ 1 ۔ جلد چہارم، یٰس، حواشی 46 ۔ 47 ۔ الزُّمر، حاشیہ 79 ۔