Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفتح ۴۸:۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِنَّآ أَرۡسَلۡنَٰكَ شَٰهِدٗا وَمُبَشِّرٗا وَنَذِيرٗا
آیت ۴۸:۸ کھولیںیقیناً ہم نے تجھے گواہی دینے واﻻ اور خوشخبری سنانے واﻻ اور ڈرانے واﻻ بنا کر بھیجا ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اے نبیؐ ، ہم نے تم کو شہادت دینے والا،[14] بشارت دینے والا اور خبر دار کردینے والا[15] بنا کر بھیجا ہے
سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :14
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی (رح) صاحب نے شاہد کا ترجمہ |" اظہار حق کنندہ |" فرمایا ہے اور دوسرے مترجمین اس کا ترجمہ |" گواہی دینے والا |" کرتے ہیں۔ شہادت کا لفظ ان دونوں مفہومات پر حاوی ہے۔ تشریح کے لیے ملاحظہ ہو : تفہیم القرآن، جلد چہارم، تفسیر سورة احزاب، حاشیہ نمبر 82 ۔
سورة الْفَتْح حاشیہ نمبر :15
تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد چہارم، تفسیر سورة احزاب، حاشیہ 83 ۔