الأحقاف ⁦۴۶:۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۰۲ · پارہ ۲۶

مَا خَلَقۡنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَآ إِلَّا بِٱلۡحَقِّ وَأَجَلٖ مُّسَمّٗىۚ وَٱلَّذِينَ كَفَرُواْ عَمَّآ أُنذِرُواْ مُعۡرِضُونَ

Ma khalaqna assamawatiwal-arda wama baynahuma illabilhaqqi waajalin musamman wallatheenakafaroo AAamma onthiroo muAAridoon

تراجم

ہم نے آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان کی تمام چیزوں کو بہترین تدبیر کے ساتھ ہی ایک مدت معین کے لئے پیدا کیا ہے[1] ، اور کافر لوگ جس چیز سے ڈرائے جاتے ہیں منھ موڑ لیتے ہیں.[2]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی آسمان وزمین کی پیدائش کا ایک خاص مقصد بھی ہے اور وہ ہے انسانوں کی آزمائش۔ دوسرا، اس کے لئے ایک وقت بھی مقرر ہے۔ جب وہ وقت موعود آجائے گا تو آسمان وزمین کا یہ موجودہ نظام سارا بکھر جائے گا۔ نہ آسمان، یہ آسمان ہوگا، نہ زمین، یہ زمین ہوگی۔«يَوْمَ تُبَدَّلُ الأَرْضُ غَيْرَ الأَرْضِ وَالسَّمَاوَاتُ» (سورة إبراهيم: 48)
  2. یعنی عدم ایمان کی صورت میں بعث، حساب اور جزا سے جو انہیں ڈرایا جاتا ہے، وہ اس کی پرواہی نہیں کرتے، اس پر ایمان لاتے ہیں، نہ عذاب اخروی سے بچنے کی تیاری کرتے ہیں۔

ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان کی چیزوں کو کسی برحق مقصد کے بغیر اور کسی متعین میعاد کے بغیر پیدا نہیں کردیا۔ اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے وہ اس چیز سے منہ موڑے ہوئے ہیں جس سے انہیں خبردار کیا گیا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. مَاmāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  2. خَلَقْنَاkhalaqnāپیدا کیا ہم نے
    مادہ
    خلق
    اصل لفظ
    خَلَقَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. ٱلسَّمَٰوَٰتِl-samāwātiآسمانوں کو
    مادہ
    سمو
    اصل لفظ
    سَماء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. وَٱلْأَرْضَwal-arḍaاور زمین کو
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  5. وَمَاwamāاور جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  6. بَيْنَهُمَآbaynahumāان دونوں کے درمیان ہے
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  7. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  8. بِٱلْحَقِّbil-ḥaqiحق کے ساتھ
    مادہ
    حقق
    اصل لفظ
    حَقّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  9. وَأَجَلٍwa-ajalinاور مدت تک
    مادہ
    اجل
    اصل لفظ
    أَجَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  10. مُّسَمًّىmusammanمقرر تک کے لیے
    مادہ
    سمو
    اصل لفظ
    مُسَمًّى
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور وہ لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  12. كَفَرُوا۟kafarūجنہوں نے کفر کیا
    مادہ
    كفر
    اصل لفظ
    كَفَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  13. عَمَّآʿammāاس چیز سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  14. أُنذِرُوا۟undhirūجو وہ خبر دار کیے گئے
    مادہ
    نذر
    اصل لفظ
    أَنذَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  15. مُعْرِضُونَmuʿ'riḍūnaاعراض برتنے والے ہیں
    مادہ
    عرض
    اصل لفظ
    مُعْرِض
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

ہم نے آسمانوں اور زمین اور ان دونوں کے درمیان کی تمام چیزوں کو بہترین تدبیر کے ساتھ ہی ایک مدت معین کے لئے پیدا کیا ہے (١) اور کافر لوگ جس چیز سے ڈرائے جاتے ہیں منہ موڑ لیتے ہیں۔ (۲) ٣۔١ یعنی آسمان اور زمین کی پیدائش کا ایک خاص مقصد بھی ہے اور وہ ہے انسانوں کی آزمائش۔ دوسرا اس کے لئے ایک وقت بھی مقرر ہے جب وہ وقت آ جائے گا تو آسمان اور زمین کا موجودہ نظام سارا بکھر جائے گا۔ نہ آسمان، یہ آسمان ہوگا نہ زمین، یہ زمین ہوگی۔ یوم تبدل الارض غیر الارض والسموات "سورہ ابراھیم۔ ۳۔۲ یعنی عدم ایمان کی صورت میں بعث حساب اور جزا سے جو انہیں ڈرایا جاتا ہے وہ اس کی پرواہی نہیں کرتے اس پر ایمان لاتے ہیں نہ عذاب اخروی سے بچنے کی تیاری کرتے ہیں۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan