الأحقاف ۴۶:۲۷
وَلَقَدۡ أَهۡلَكۡنَا مَا حَوۡلَكُم مِّنَ ٱلۡقُرَىٰ وَصَرَّفۡنَا ٱلۡأٓيَٰتِ لَعَلَّهُمۡ يَرۡجِعُونَ
Walaqad ahlakna ma hawlakummina alqura wasarrafna al-ayatilaAAallahum yarjiAAoon
تراجم
اور یقیناً ہم نے تمہارے آس پاس کی بستیاں تباه کر دیں اور طرح طرح کی ہم نے اپنی نشانیاں بیان کر دیں[1] تاکہ وه رجوع کر لیں.[2]
- آس پاس سے عاد، ثمود اور لوط کی وہ بستیاں مراد ہیں جو حجاز کےقریب ہی تھیں اور یمن اور شام وفلسطین کی طرف آتے جاتے ان سے ان کا گزر ہوتا تھا۔
- یعنی ہم نے مختلف انداز سے اور مختلف نوع کے دلائل ان کے سامنے پیش کیے کہ شاید وہ توبہ کر لیں۔ لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔
اور ہم نے اور بستیوں کو بھی ہلاک کیا ہے جو تمہارے اردگرد واقع تھیں، [1] جبکہ ہم طرح طرح کی نشانیاں (ان کے) سامنے لاچکے تھے، تاکہ وہ باز آجائیں۔
- : اس سے مراد قوم ثمود اور حضرت لوط ؑ کی قوم کی بستیاں ہیں جو شام جاتے ہوئے اہل عرب کے راستے میں پڑتی تھیں۔
لفظ بہ لفظ
- وَلَقَدْwalaqadاور البتہ تحقیق
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- قَد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · لامِ تاکید · حرفِ تحقیق
- أَهْلَكْنَاahlaknāہلاک کردیا ہم نے
- مادہ
- هلك
- اصل لفظ
- أَهْلَكَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مَاmāجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- حَوْلَكُمḥawlakumتمہارے آس پاس ہے
- مادہ
- حول
- اصل لفظ
- حَوْل
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- مِّنَminaسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْقُرَىٰl-qurāبستیوں میں (سے)
- مادہ
- قري
- اصل لفظ
- قَرْيَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَصَرَّفْنَاwaṣarrafnāاور پھیر پھیر کر لائے ہیں ہم
- مادہ
- صرف
- اصل لفظ
- صَرَّفْ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- ٱلْءَايَٰتِl-āyātiآیات کو
- مادہ
- ايي
- اصل لفظ
- آيَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- لَعَلَّهُمْlaʿallahumشاید کہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لَعَلّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
- يَرْجِعُونَyarjiʿūnaوہ لوٹ آئیں
- مادہ
- رجع
- اصل لفظ
- رَجَعَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
تفسیر
اور یقیناً ہم نے تمہارے آس پاس کی بستیاں تباہ کر دیں (١) اور طرح طرح کی ہم نے اپنی نشانیاں بیان کر دیں تاکہ وہ رجوع کرلیں (٢)۔ ٢٧۔١ آس پاس سے عاد، ثمود اور لوط کی وہ بستیاں مراد ہیں جو حجاز کے قریب ہی تھیں، یمن اور شام و فلسطین کی طرف آتے جاتے ان سے ان کا گزر ہوتا تھا۔ ٢٧۔٢ یعنی ہم نے مختلف انداز سے اور مختلف انوواع کے دلائل ان کے سامنے پیش کئے کہ شاید وہ توبہ کرلیں۔ لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan