Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الجاثية ⁦۴۵:۴⁩

آیات

  1. وَفِي خَلۡقِكُمۡ وَمَا يَبُثُّ مِن دَآبَّةٍ ءَايَٰتٞ لِّقَوۡمٖ يُوقِنُونَ

    آیت ⁦۴۵:۴⁩ کھولیں

    اور خود تمہاری پیدائش میں اور ان جانوروں کی پیدائش میں جنہیں وه پھیلاتا ہے یقین رکھنے والی قوم کے لیے بہت سی نشانیاں ہیں.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور تمہاری اپنی پیدائش میں، اور اُن حیوانات میں جن کو اللہ (زمین میں)پھیلا رہا ہے، بڑی نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو یقین لانے والے ہیں۔[3]

سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :3

یعنی جو لوگ انکار کا فیصلہ کرچکے ہیں، یا جنہوں نے شک ہی کی بھول بھلیوں میں بھٹکنا اپنے لیے پسند کرلیا ہے ان کا معاملہ تو دوسرا ہے، مگر جن لوگوں کے دل کے دروازے یقین کے لیے بند نہیں ہوئے ہیں وہ جب اپنی پیدائش پر، اور اپنے وجود کی ساخت پر، اور زمین میں پھیلے ہوئے انواع و اقسام کے حیوانات پر غور کی نگاہ ڈالیں گے تو انہیں بیشمار علامات ایسی نظر آئیں گی جنہیں دیکھ کر یہ شبہ کرنے کی ادنیٰ سی گنجائش بھی نہ رہے گی کہ شاید یہ سب کچھ کسی خدا کے بغیر بن گیا ہو، یا شاید اس کے بنانے میں ایک سے زیادہ خداؤں کا دخل ہو۔ (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو جلد اول، النحل، حواشی ٧ تا ٩، جلد سوم، الحج، حواشی ٥ تا ٩، المومنون، حواشی ١٢۔ ١٣، الفرقان، حاشیہ ٦٩، الشعراء، حواشی ٥٧، ٥٨، النمل، حاشیہ ٨٠، الروم، حواشی ٢٥ تا ٣٢، ٧٩۔ جلد چہارم، السجدہ، حواشی 14 تا 18 ۔ یٰس، آیات 71 تا 73 ۔ الزمر، آیت 6 ۔ المومن، حواشی 97 ۔ 98 ۔ 110) ۔