Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الجاثية ۴۵:۲۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَتَرَىٰ كُلَّ أُمَّةٖ جَاثِيَةٗۚ كُلُّ أُمَّةٖ تُدۡعَىٰٓ إِلَىٰ كِتَٰبِهَا ٱلۡيَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ مَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ
آیت ۴۵:۲۸ کھولیںاور آپ دیکھیں گے کہ ہر امت گھٹنوں کے بل گری ہوئی ہوگی[1] ۔ ہر گروه اپنے نامہٴ اعمال کی طرف بلایا جائے گا، آج تمہیں اپنے کیے کا بدلہ دیا جائے گا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اُس وقت تم ہر گروہ کو گھٹنوں کے بل گِرا دیکھو گے۔[41] ہر گروہ کو پکارا جائے گا کہ آئے اور اپنا نامہٴ اعمال دیکھے۔ اُن سے کہا جائے گا” آج تم لوگوں کو اُن اعمال کا بدلہ دیا جائے گا جو تم کرتے رہے تھے
سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :41
یعنی وہاں میدان حشر کا ایسا ہول اور عدالت الہٰی کا ایسا رعب طاری ہوگا کہ بڑے بڑے ہیکڑ لوگوں کی اکڑ بھی ختم ہوجائے گی اور عاجزی کے ساتھ سب گھٹنوں کے بل گرے ہوں گے۔