Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الجاثية ۴۵:۲۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَلِلَّهِ مُلۡكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ وَيَوۡمَ تَقُومُ ٱلسَّاعَةُ يَوۡمَئِذٖ يَخۡسَرُ ٱلۡمُبۡطِلُونَ
آیت ۴۵:۲۷ کھولیںاور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے اور جس دن قیامت قائم ہوگی اس دن اہل باطل بڑے نقصان میں پڑیں گے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
زمین اور آسمانوں کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے ،[40] اور جس روز قیامت کی گھڑی آکھڑی ہوگی اُس دن باطل پرست خسارے میں پڑ جائیں گے
سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :40
سیاق وسباق کو نگاہ میں رکھ کر دیکھا جائے تو اس فقرے سے خود بخود یہ مفہوم نکلتا ہے کہ جو خدا اس عظیم الشان کائنات پر فرمانروائی کر رہا ہے اس کی قدرت سے یہ بات ہرگز بعید نہیں ہے کہ جن انسانوں کو وہ پہلے پیدا کرچکا ہے انہیں دوبارہ وجود میں لے آئے۔