Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الجاثية ۴۵:۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
تَنزِيلُ ٱلۡكِتَٰبِ مِنَ ٱللَّهِ ٱلۡعَزِيزِ ٱلۡحَكِيمِ
آیت ۴۵:۲ کھولیںیہ کتاب اللہ غالب حکمت والے کی طرف سے نازل کی ہوئی ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اِس کتاب کا نزول اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست اور حکیم ہے۔[1]
سورة الْجَاثِیَة حاشیہ نمبر :1
یہ اس سورے کی مختصر تمہید ہے جس میں سامعین کو دو باتوں سے خبردار کیا گیا ہے۔ ایک یہ کہ کتاب محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اپنی تصنیف نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان پر نازل ہو رہی ہے۔ دوسرے یہ کہ اسے وہ خدا نازل کر رہا ہے جو زبردست بھی ہے اور حکیم بھی۔ اس کا زبردست ہونا اس بات کا متقاضی ہے کہ انسان اس کے فرمان سے سرتابی کی جرأت نہ کرے، کیونکہ نافرمانی کر کے وہ اس کی سزا سے کسی طرح بچ نہیں سکتا۔ اور اس کا حکیم ہونا اس کا متقاضی ہے کہ انسان پورے اطمینان کے ساتھ برضا ورغبت اس کی ہدایات اور اس کے احکام کی پیروی کرے، کیونکہ اس کی کسی تعلیم کے غلط یا نامناسب یا نقصان دہ ہونے کا کوئی امکان نہیں۔