Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الدخان ۴۴:۵۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِنَّ ٱلۡمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٖ
آیت ۴۴:۵۱ کھولیںبیشک (اللہ سے) ڈرنے والے امن چین کی جگہ میں ہوں گے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
خدا ترس لوگ امن کی جگہ میں ہوں گے۔[40]
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :40
امن کی جگہ سے مراد ایسی جگہ ہے جہاں کسی قسم کا کھٹکا نہ ہو۔ کوئی پریشانی، کوئی خطرہ اور اندیشہ، کوئی مشقت اور تکلیف لاحق نہ ہو۔ حدیث میں آتا ہے کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا، |" اہل جنت سے کہہ دیا جائے گا کہ یہاں تم ہمیشہ تندرست رہو گے کبھی بیمار نہ ہوگے، ہمیشہ زندہ رہو گے کبھی نہ مرو گے، ہمیشہ خوشحال رہو گے کبھی خستہ حال نہ ہو گے، ہمیشہ جوان رہو گے کبھی بوڑھے نہ ہوگے |" (مسلم بروایت ابوہریرہ و ابو سعید خدری ) ۔