Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الدخان ۴۴:۱۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
۞وَلَقَدۡ فَتَنَّا قَبۡلَهُمۡ قَوۡمَ فِرۡعَوۡنَ وَجَآءَهُمۡ رَسُولٞ كَرِيمٌ
آیت ۴۴:۱۷ کھولیںیقیناً ان سے پہلے ہم قوم فرعون کو (بھی) آزما چکے ہیں[1] جن کے پاس (اللہ) کا باعزت رسول آیا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
ہم اِن سے پہلے فرعون کی قوم کو اِسی آزمائش میں ڈال چکے ہیں۔ اُن کے پاس ایک نہایت شریف رسُول[14] آیا
سورة الدُّخَان حاشیہ نمبر :14
اصل میں |" رَسُوْلٌ کَرِیْمٌ |" کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ کریم کا لفظ جب انسان کے لیے بولا جاتا ہے تو اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ وہ بہترین شریفانہ خصائل اور نہایت قابل تعریف صفات سے متصف ہے۔ معمولی خوبیوں کے لیے یہ لفظ نہیں بولا جاتا۔