Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الزخرف ⁦۴۳:۷۰⁩

آیات

  1. ٱدۡخُلُواْ ٱلۡجَنَّةَ أَنتُمۡ وَأَزۡوَٰجُكُمۡ تُحۡبَرُونَ 

    آیت ⁦۴۳:۷۰⁩ کھولیں

    تم اور تمہاری بیویاں ہشاش بشاش (راضی خوشی) جنت میں چلے جاؤ.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

داخل ہوجاوٴ جنّت میں تم اور تمہاری بیویاں [60]، تمہیں خوش کر دیا جائے گا۔“

سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :60

اصل میں ازواج کا لفظ استعمال ہوا ہے جو بیویوں کے لیے بھی استعمال ہوسکتا ہے اور ایسے لوگوں کے لیے بھی جو کسی شخص کے ہم مشرب، ہم جولی، اور ہم جماعت ہوں۔ یہ وسیع المعنی لفظ اسی لیے استعمال کیا گیا ہے تاکہ اس کے مفہوم میں دونوں داخل ہوجائیں۔ اہل ایمان کی مومن بیویاں بھی ان کے ساتھ ہوں گی اور ان کے مومن دوست بھی جنت میں ان کے رفیق ہوں گے۔