Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الزخرف ⁦۴۳:۲۷⁩

آیات

  1. إِلَّا ٱلَّذِي فَطَرَنِي فَإِنَّهُۥ سَيَهۡدِينِ

    آیت ⁦۴۳:۲۷⁩ کھولیں

    بجز اس ذات کے جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی مجھے ہدایت بھی کرے گا.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

میرا تعلق صرف اُس سے ہے جس نے مجھے پیدا کیا، وہی میری رہنمائی کرے گا۔“[25]

سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :25

ان الفاظ میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے محض اپنا عقیدہ ہی بیان نہیں کیا بلکہ اس کی دلیل بھی دے دی۔ دوسرے معبودوں سے تعلق نہ رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ نہ انہوں نے پیدا کیا ہے، نہ وہ کسی معاملہ میں صحیح رہنمائی کرتے ہیں، نہ کرسکتے ہیں۔ اور صرف اللہ وحدہ لاشریک سے تعلق جوڑنے کی وجہ یہ ہے کہ وہی پیدا کرنے والا ہے اور وہی انسان کی صحیح رہنمائی کرتا ہے اور کرسکتا ہے۔