Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الزخرف ۴۳:۱۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَجَعَلُواْ ٱلۡمَلَٰٓئِكَةَ ٱلَّذِينَ هُمۡ عِبَٰدُ ٱلرَّحۡمَٰنِ إِنَٰثًاۚ أَشَهِدُواْ خَلۡقَهُمۡۚ سَتُكۡتَبُ شَهَٰدَتُهُمۡ وَيُسۡـَٔلُونَ
آیت ۴۳:۱۹ کھولیںاور انہوں نے فرشتوں کو جو رحمٰن کے عبادت گزار ہیں عورتیں قرار دے لیا۔ کیا ان کی پیدائش کے موقع پر یہ موجود تھے؟ ان کی یہ گواہی لکھ لی جائے گی اور ان سے (اس چیز کی) باز پرس کی جائے گی.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
انہوں نے فرشتوں کو، جو خدائے رحمٰن کے خاص بندے ہیں ،[18] عورتیں قرار دے لیا۔ کیا اُن کے جسم کی ساخت اِنہوں نے دیکھی ہے ؟[19] اِن کی گواہی لکھ لی جائے گی اور انہیں اس کی جواب دہی کرنا ہوگی
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :18
یعنی مذکر یا مونث ہونے سے مبرا ہیں۔ یہ مفہوم فحوائے کلام سے خود بخود مترشح ہو رہا ہے۔
سورة الزُّخْرُف حاشیہ نمبر :19
دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ |" کیا ان کی پیدائش کے وقت یہ موجود تھے |" ؟