Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) غافر ۴۰:۵۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَلَقَدۡ ءَاتَيۡنَا مُوسَى ٱلۡهُدَىٰ وَأَوۡرَثۡنَا بَنِيٓ إِسۡرَٰٓءِيلَ ٱلۡكِتَٰبَ
آیت ۴۰:۵۳ کھولیںہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو ہدایت نامہ عطا فرمایا [1] اور بنو اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنایا.[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
آخر دیکھ لو کہ موسیٰؑ کی ہم نے رہنمائی کی [69]اور بنی اسرائیل کو اس کتاب کا وارث بنا دیا
سورة الْمُؤْمِن حاشیہ نمبر :69
یعنی موسیٰ کو ہم نے فرعون کے مقابلے پر بھیج کر بس یونہی ان کے حال پر نہیں چھوڑ دیا تھا، بلکہ قدم قدم پر ہم ان کی رہنمائی کرتے رہے یہاں تک کی انہیں کامیابی کی منزل تک پہنچا دیا۔ اس ارشاد میں ایک لطیف اشارہ اس مضمون کی طرف ہے کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ایسا ہی معاملہ ہم تمہارے ساتھ بھی کریں گے۔ تم کو بھی مکہ کے شہر اور قریش کے قبیلے میں نبوت کے لیے اٹھا دینے کے بعد ہم نے تمہارے حال پر نہیں چھوڑ دیا ہے کہ یہ ظالم تمہارے ساتھ جو سلوک چاہیں کریں، بلکہ خود تمہاری پشت پر موجود ہیں اور تمہاری رہنمائی کر رہے ہیں۔