Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النساء ۴:۶۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَلَهَدَيۡنَٰهُمۡ صِرَٰطٗا مُّسۡتَقِيمٗا
آیت ۴:۶۸ کھولیںاور یقیناً انہیں راه راست دکھا دیں۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور انہیں سیدھا راستہ دکھادیتے۔ [98]
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :98
یعنی جب وہ شک چھوڑ کر ایمان و یقین کے ساتھ رسول کی اطاعت کا فیصلہ کرلیتے تو اللہ کے فضل سے ان کے سامنے سعی و عمل کا سیدھا راستہ بالکل روشن ہوجاتا اور انہیں صاف نظر آجاتا کہ وہ اپنی قوتیں اور محنتیں کس راہ میں صرف کریں جس سے ان کا ہر قدم اپنی حقیقی منزل مقصود کی طرف اٹھے۔