Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النساء ۴:۱۵۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَرَفَعۡنَا فَوۡقَهُمُ ٱلطُّورَ بِمِيثَٰقِهِمۡ وَقُلۡنَا لَهُمُ ٱدۡخُلُواْ ٱلۡبَابَ سُجَّدٗا وَقُلۡنَا لَهُمۡ لَا تَعۡدُواْ فِي ٱلسَّبۡتِ وَأَخَذۡنَا مِنۡهُم مِّيثَٰقًا غَلِيظٗا
آیت ۴:۱۵۴ کھولیںاور ان کا قول لینے کے لئے ہم نے ان کے سروں پر طور پہاڑ ﻻ کھڑا کردیا اور انہیں حکم دیا کہ سجده کرتے ہوئے دروازے میں جاؤ اور یہ بھی فرمایا کہ ہفتہ کے دن میں تجاوز نہ کرنا اور ہم نے ان سے سخت سے سخت قول وقرار لئے۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور ان لوگوں پر طور کو اٹھا کر ان سے ﴿ اس فرمان کی اطاعت کا﴾عہد لیا۔[184] ہم نے ان کو حکم دیا کہ دروازہ میں سجدہ ریز ہوتے ہوئے داخل ہو ۔[185] ہم نے ان سے کہا کہ سَبت کا قانون نہ توڑو اور اس پر اِن سےپختہ عہد لیا۔[186]
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :184
صریح فرمان سے مراد وہ احکام ہیں جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) کو تختیوں پر لکھ کردیے گئے تھے۔ سورة اعراف، رکوع ١٧ میں اس کا ذکر زیادہ تفصیل کے ساتھ آئے گا۔ اور عہد سے مراد وہ میثاق ہے جو کوہ طور کے دامن میں بنی اسرائیل کے نمائندوں سے لیا گیا تھا۔ سورة بقرہ آیت ٦٣ میں اس کا ذکر گزر چکا ہے اور اعراف آیت ١٧١ میں پھر اس کی طرف اشارہ آئے گا۔
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :185
سورة بقرہ آیت ٥٩-٥٨ و حاشیہ نمبر ٧٥۔
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :186
سورة بقرہ آیت ٦٥۔ و حاشیہ نمبر ٨٢ و ٨٣۔