Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النساء ۴:۱۵۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡكَٰفِرُونَ حَقّٗاۚ وَأَعۡتَدۡنَا لِلۡكَٰفِرِينَ عَذَابٗا مُّهِينٗا
آیت ۴:۱۵۱ کھولیںیقین مانو کہ یہ سب لوگ اصلی کافر ہیں[1] ، اور کافروں کے لئے ہم نے اہانت آمیز سزا تیار کر رکھی ہے۔
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
وہ سب پکے کافر ہیں[178] اور ایسے کافروں کے لیے ہم نے وہ سزا مہیّا کر رکھی ہے جو انہیں ذلیل و خوار کر دینے والی ہو گی
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :178
یعنی کافر ہونے میں وہ لوگ جو نہ خدا کو مانتے ہیں نہ اس کے رسولوں کو اور وہ جو خدا کو مانتے ہیں مگر رسولوں کو نہیں مانتے، اور وہ جو کسی رسول کو مانتے ہیں اور کسی کو نہیں، سب یکساں ہیں۔ ان میں سے کسی کے کافر ہونے میں ذرہ برابر شک کی گنجائش نہیں۔