النساء ⁦۴:۱۳۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۹۹ · پارہ ۵

وَلِلَّهِ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِۚ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ وَكِيلًا

Walillahi ma fee assamawatiwama fee al-ardi wakafa billahiwakeela

تراجم

اللہ کے اختیار میں ہیں آسمانوں کی سب چیزیں اور زمین کی بھی اور اللہ کار ساز کافی ہے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi

اور آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے، [1] اور کام بنانے کے لیے اللہ ہی کافی ہے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ جملہ کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے، ان آیتوں میں تین بار دہرایا گیا ہے، پہلی مرتبہ اس کا مقصد میاں بیوی کو یہ اطمینان دلانا ہے کہ اللہ کی رحمت کے خزانے بڑے وسیع ہیں وہ دونوں کے لئے کوئی مناسب ذریعہ پیدا کرسکتا ہے، دوسری جگہ اللہ تعالیٰ کی بےنیازی بیان کرنا مقصود ہے کہ کسی کے کفر سے اس کا کوئی نقصان نہیں ہے ؛ کیونکہ ساری کائنات اس کے تابع فرمان ہے، اسے کسی کی حاجت نہیں ہے، اور تیسری جگہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور کارسازی کا بیان ہے کہ اگر تم تقوی اور اطاعت کا راستہ اختیار کرو تو وہ تمہارے سارے کام بنادے گا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَلِلَّهِwalillahiاور اللہ ہی کے لیے ہے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · حرفِ جار · اسمِ علم
  2. مَاmāجو کچھ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  3. فِىfīمیں ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. ٱلسَّمَٰوَٰتِl-samāwātiآسمانوں
    مادہ
    سمو
    اصل لفظ
    سَماء
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  5. وَمَاwamāاور جو کچھ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ موصول
  6. فِىfīمیں ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  7. ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  8. وَكَفَىٰwakafāاور کافی ہے
    مادہ
    كفي
    اصل لفظ
    كَفَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل
  9. بِٱللَّهِbil-lahiاللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  10. وَكِيلًاwakīlanکارساز
    مادہ
    وكل
    اصل لفظ
    وَكِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اللہ کے اختیار میں ہے آسمانوں کی سب چیزیں اور زمین کی بھی اور اللہ کارساز کافی ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan