Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النساء ۴:۱۱۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
لَّعَنَهُ ٱللَّهُۘ وَقَالَ لَأَتَّخِذَنَّ مِنۡ عِبَادِكَ نَصِيبٗا مَّفۡرُوضٗا
آیت ۴:۱۱۸ کھولیںجسے اللہ نے لعنت کی ہے اور اس نے بیڑا اٹھایا ہے کہ تیرے بندوں میں سے میں مقرر شده حصہ لے کر رہوں گا۔[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جس کو اللہ نے لعنت زدہ کیا ہے۔﴿وہ اس شیطان کی اطاعت کر رہے ہیں﴾جس نے اللہ سے کہا تھا کہ” میں تیرے بندوں سے ایک مقرر حصہ لے کر رہوں گا،[146]
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :146
یعنی ان کے اوقات میں ان کی محنتوں اور کوششوں میں، ان کی قوتوں اور قابلیتوں میں ان کے مال اور ان کی اولاد میں اپنا حصہ لگاؤں گا اور ان کو فریب دے کر ایسا پرچاؤں گا کہ وہ ان ساری چیزوں کا ایک معتدبہ حصہ میری راہ میں صرف کریں گے۔