Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النساء ۴:۱۱۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِن يَدۡعُونَ مِن دُونِهِۦٓ إِلَّآ إِنَٰثٗا وَإِن يَدۡعُونَ إِلَّا شَيۡطَٰنٗا مَّرِيدٗا
آیت ۴:۱۱۷ کھولیںیہ تو اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر صرف عورتوں کو پکارتے ہیں[1] اور دراصل یہ صرف سرکش شیطان کو پوجتے ہیں۔[2]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
وہ اللہ کو چھوڑ کر دیویوں کو معبود بناتے ہیں۔ وہ اس باغی شیطان کو معبود بناتے ہیں[145]
سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :145
شیطان کو اس معنی میں تو کوئی بھی معبود نہیں بناتا کہ اس کے آگے مراسم پرستش ادا کرتا ہو اس کو الوہیت کا درجہ دیتا ہو، البتہ اسے معبود بنانے کی صورت یہ ہے کہ آدمی اپنے نفس کی باگیں شیطان کے ہاتھ میں دے دیتا ہے۔ اور جدھر جدھر وہ چلاتا ہے ادھر ادھر چلتا ہے گویا کہ یہ اس کا بندہ ہے اور وہ اس کا خدا، اس سے معلوم ہوا کہ کسی کے احکام کی بےچون وچرا اطاعت اور اندھی پیروی کرنے کا نام بھی عبادت ہے اور جو شخص اس طرح کی اطاعت کرتا ہے وہ دراصل اس کی عبادت بجا لاتا ہے۔