Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النساء ⁦۴:۱۰⁩

آیات

  1. إِنَّ ٱلَّذِينَ يَأۡكُلُونَ أَمۡوَٰلَ ٱلۡيَتَٰمَىٰ ظُلۡمًا إِنَّمَا يَأۡكُلُونَ فِي بُطُونِهِمۡ نَارٗاۖ وَسَيَصۡلَوۡنَ سَعِيرٗا 

    آیت ⁦۴:۱۰⁩ کھولیں

    جو لوگ ناحق ﻇلم سے یتیموں کا مال کھا جاتے ہیں، وه اپنے پیٹ میں آگ ہی بھر رہے ہیں اور عنقریب وه دوزخ میں جائیں گے۔

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جو لوگ ظلم کے ساتھ یتیموں کے مال کھاتے ہیں درحقیقت وہ اپنے پیٹ آگ سے بھرتے ہیں اور وہ ضرور جہنّم کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھونکے جائیں گے۔ [14]

سورة النِّسَآء حاشیہ نمبر :14

حدیث میں آیا ہے کہ جنگ احد کے بعد حضرت سعد بن ربیع (رض) کی بیوی اپنی دو بچیوں کو لیے ہوئے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور انہوں نے عرض کیا کہ ” یا رسول اللہ ! یہ سعد (رض) کی بچیاں ہیں جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ احد میں شہید ہوئے ہیں۔ ان کے چچا نے پوری جائداد پر قبضہ کرلیا ہے اور ان کے لیے ایک حبہ تک نہیں چھوڑا ہے۔ اب بھلا ان بچیوں سے کون نکاح کرے گا “۔ اس پر یہ آیات نازل ہوئیں۔