Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الزمر ⁦۳۹:۷۴⁩

آیات

  1. وَقَالُواْ ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ ٱلَّذِي صَدَقَنَا وَعۡدَهُۥ وَأَوۡرَثَنَا ٱلۡأَرۡضَ نَتَبَوَّأُ مِنَ ٱلۡجَنَّةِ حَيۡثُ نَشَآءُۖ فَنِعۡمَ أَجۡرُ ٱلۡعَٰمِلِينَ

    آیت ⁦۳۹:۷۴⁩ کھولیں

    یہ کہیں گے کہ اللہ کاشکر ہے کہ جس نے ہم سے اپنا وعده پورا کیا اور ہمیں اس زمین کا وارث بنا دیا کہ جنت میں جہاں چاہیں مقام کریں پس عمل کرنے والوں کا کیا ہی اچھا بدلہ ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور وہی کہیں گے”شکر ہے اُس خدا کا جس نے ہمارے ساتھ اپنا وعدہ سچا کر دکھایا اور ہم کو زمین کا وارث بنا دیا، [82] اب ہم جنّت میں جہاں چاہیں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔“ [83] پس بہترین اجر ہے عمل کرنے والوں کے لیے۔ [84]

سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :82

تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد سوم، صفحات 125، 134 ۔ 135، 189 تا 192 ۔

سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :83

یعنی ہم میں سے ہر ایک کو جو جنت بخشی گئی ہے وہ اب ہماری ملک ہے اور ہمیں اس میں پورے اختیارات حاصل ہیں۔

سورة الزُّمَر حاشیہ نمبر :84

ہو سکتا ہے کہ یہ اہل جنت کا قول ہو، اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اہل جنت کی بات پر یہ جملہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور اضافہ ارشاد فرمایا گیا ہو۔