Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ص ۳۸:۵۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
هَٰذَا فَلۡيَذُوقُوهُ حَمِيمٞ وَغَسَّاقٞ
آیت ۳۸:۵۷ کھولیںیہ ہے، پس اسے چکھیں، گرم پانی اور پیﭗ.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یہ ہے اُن کے لیے ، پس وہ مزا چکھیں کھولتے ہوئے پانی اور پیپ لہُو [54]
سورة صٓ حاشیہ نمبر :54
اصل میں لفظ غَسَّاق استعمال ہوا ہے جس کے کئی معنی اہل لغت نے بیان کیے ہیں۔ ایک معنی جسم سے نکلنے والی رطوبت کے ہیں جو پیپ، لہو، کچ لہو وغیرہ کی شکل میں ہو، اس میں آنسو بھی شامل ہیں۔ دوسرے معنی انتہائی سرد چیز کے ہیں۔ اور تیسرے معنی انتہائی بدبو دار متعفّن چیز کے۔ لیکن اس لفظ کا عام استعمال پہلے ہی معنی میں ہوتا ہے، اگرچہ باقی دونوں معنی بھی لغت کے اعتبار سے درست ہیں۔