Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ص ⁦۳۸:۴۲⁩

آیات

  1. ٱرۡكُضۡ بِرِجۡلِكَۖ هَٰذَا مُغۡتَسَلُۢ بَارِدٞ وَشَرَابٞ

    آیت ⁦۳۸:۴۲⁩ کھولیں

    اپنا پاؤں مارو، یہ نہانے کا ٹھنڈا اور پینے کا پانی ہے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

(ہم نے اُسے حکم دیا)اپنا پاوٴں زمین پر مار، یہ ہے ٹھنڈا پانی نہانے کے لیے اور پینے کے لیے۔ [43]

سورة صٓ حاشیہ نمبر :43

یعنی اللہ تعالیٰ کے حکم سے زمین پر پاؤں مارتے ہی ایک چشمہ نکل آیا جس کا پانی پینا اور اس میں غسل کرنا حضرت ایوب (علیہ السلام) کے مرض کا علاج تھا۔ اغلب یہ ہے کہ حضرت ایوب (علیہ السلام) کسی سخت جلدی مرض میں مبتلا تھے۔ بائیبل کا بیان بھی یہی ہے کہ سر سے پاؤں تک ان کا سارا جسم پھوڑوں سے بھر گیا تھا۔