Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) ص ۳۸:۱۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوحٖ وَعَادٞ وَفِرۡعَوۡنُ ذُو ٱلۡأَوۡتَادِ
آیت ۳۸:۱۲ کھولیںان سے پہلے بھی قوم نوح اور عاد اور میخوں والے فرعون[1] نے جھٹلایا تھا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اِن سے پہلے توحؑ کی قوم، اور عاد، اور میخوں والا فرعون [13]
سورة صٓ حاشیہ نمبر :13
فرعون کے لیے |" ذی الا وتاد |" (میخوں والا) یا تو اس معنی میں استعمال کیا گیا ہے کہ اس کی سلطنت ایسی مضبوط تھی گویا میخ پر ٹھکی ہوئی ہو۔ یا اس بنا پر کہ اس کے کثیر التعداد لشکر جہاں ٹھہرتے تھے وہاں ہر طرف خیموں کی میخیں ہی میخیں ٹھکی نظر آتی تھیں۔ یا اس بنا پر کہ وہ جس سے ناراض ہوتا تھا اسے میخیں ٹھوک کر عذاب دیا کرتا تھا۔ اور ممکن ہے کہ میخوں سے مراد اہرام مصر ہوں جو زمین کے اندر میخ کی طرح ٹھکے ہوئے ہیں۔