Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ۳۷:۲۱
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
هَٰذَا يَوۡمُ ٱلۡفَصۡلِ ٱلَّذِي كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
آیت ۳۷:۲۱ کھولیںیہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے رہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھُٹلا یا کرتے تھے۔ “ [13]
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :13
ہو سکتا ہے کہ یہ بات ان سے اہل ایمان کہیں، ہوسکتا ہے کہ یہ فرشتوں کا قول ہو، ہوسکتا ہے کہ میدان حشر کا سارا ماحول اس وقت زبان حال سے یہ کہہ رہا ہو، اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ یہ خود انہی لوگوں کا دوسرا رد عمل ہو۔ یعنی اپنے دلوں میں وہ اپنے آپ ہی کو مخاطب کر کے کہیں کہ دنیا میں ساری عمر تم یہ سمجھتے رہے کہ کوئی فیصلے کا دن نہیں آنا ہے، اب آگئی تمہاری شامت، جس دن کو جھٹلاتے تھے وہی سامنے آگیا۔