Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الصافات ۳۷:۱۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَقَالُوٓاْ إِنۡ هَٰذَآ إِلَّا سِحۡرٞ مُّبِينٌ
آیت ۳۷:۱۵ کھولیںاور کہتے ہیں کہ یہ تو بالکل کھلم کھلا جادو ہی ہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اورکہتے ہیں”یہ تو صریح جادُو ہے، [10]
سورة الصّٰٓفّٰت حاشیہ نمبر :10
یعنی عالم طلسمات کی باتیں ہیں۔ کوئی جادو کی دنیا ہے جس کا یہ شخص ذکر کر رہا ہے، جس میں مردے اٹھیں گے، عدالت ہوگی، جنت بسائی جائے گی اور دوزخ کے عذاب ہوں گے۔ یا پھر یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ یہ شخص دل چلوں کی سی باتیں کر رہا ہے، اس کی یہ باتیں ہی اس بات کا صریح ثبوت ہیں کہ کسی نے اس پر جادو کردیا ہے جس کی وجہ سے بھلا چنگا آدمی یہ باتیں کرنے لگا۔