Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) يس ۳۶:۷۸
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَضَرَبَ لَنَا مَثَلٗا وَنَسِيَ خَلۡقَهُۥۖ قَالَ مَن يُحۡيِ ٱلۡعِظَٰمَ وَهِيَ رَمِيمٞ
آیت ۳۶:۷۸ کھولیںاور اس نے ہمارے لئے مثال بیان کی اور اپنی (اصل) پیدائش کو بھول گیا، کہنے لگا ان گلی سڑی ہڈیوں کو کون زنده کر سکتا ہے؟
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اب وہ ہم پر مثالیں چسپاں کرتا ہے [66] اور اپنی پیدائش کو بھُول جاتا ہے۔ [67] کہتا ہے ”کون اِن ہڈیوں کو زندہ کرے گا جبکہ یہ بوسیدہ ہو چکی ہوں؟“
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :66
یعنی ہمیں مخلوقات کی طرح عاجز سمجھتا ہے اور یہ خیال کرتا ہے کہ جس طرح انسان کسی مردے کو زندہ نہیں کرسکتا، اسی طرح ہم بھی نہیں کرسکتے۔
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :67
یعنی یہ بات بھول جاتا ہے کہ ہم نے بےجان مادہ سے وہ ابتدائی جرثومہ حیات پیدا کیا جو اس کا ذریعہ تخلیق بنا اور پھر اس جرثومے کو پرورش کر کے اسے یہاں تک بڑھا لائے کہ آج وہ ہمارے سامنے باتیں چھانٹنے کے قابل ہوا ہے۔