Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) يس ⁦۳۶:۳۳⁩

آیات

  1. وَءَايَةٞ لَّهُمُ ٱلۡأَرۡضُ ٱلۡمَيۡتَةُ أَحۡيَيۡنَٰهَا وَأَخۡرَجۡنَا مِنۡهَا حَبّٗا فَمِنۡهُ يَأۡكُلُونَ

    آیت ⁦۳۶:۳۳⁩ کھولیں

    اور ان کے لئے ایک نشانی[1] (خشک) زمین ہے جس کو ہم نے زنده کر دیا اور اس سے غلہ نکالا جس میں سے وه کھاتے ہیں.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

[26] اِن لوگوں کے لیے بے جان زمین ایک نشانی ہے [27] ۔ ہم نے اس کو زندگی بخشی اور اس سے غلّہ نکالا جسے یہ کھاتے ہیں

سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :26

پچھلے دو رکوعوں میں کفار مکہ کو انکار و تکذیب اور مخالفت حق کے اس رویہ پر ملامت کی گئی تھی جو انہوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مقابلے میں اختیار کر رکھا تھا۔ اب تقریر کا رخ اس بنیادی نزاع کی طرف پھرتا ہے جو ان کے اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے درمیان کشمکش کی اصل وجہ تھی، یعنی توحید و آخرت کا عقیدہ، جسے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیش کر رہے تھے اور کفار ماننے سے انکار کر رہے تھے۔ اس سلسلے میں پے در پے چند دلائل دے کر لوگوں کو دعوت غور و فکر دی جا رہی ہے کہ دیکھو، کائنات کے یہ آثار جو علانیہ تمہاری آنکھوں کے سامنے موجود ہیں، کیا اس حقیقت کی صاف صاف نشان دہی نہیں کرتے جسے یہ نبی تمہارے سامنے پیش کر رہا ہے ؟

سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :27

یعنی اس امر کی نشانی کہ توحید ہی حق ہے اور شرک سراسر بےبنیاد ہے۔