يس ⁦۳۶:۱۹⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۴۱ · پارہ ۲۲

قَالُواْ طَٰٓئِرُكُم مَّعَكُمۡ أَئِن ذُكِّرۡتُمۚ بَلۡ أَنتُمۡ قَوۡمٞ مُّسۡرِفُونَ

Qaloo ta-irukum maAAakum a-in thukkirtumbal antum qawmun musrifoon

تراجم

ان رسولوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہی لگی ہوئی[1] ہے، کیا اس کو نحوست سمجھتے ہو کہ تم کو نصیحت کی جائے بلکہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی وہ تو تمہارے اپنے اعمال بد کا نتیجہ ہے جو تمہارے ساتھ ہی ہے نہ کہ ہمارے ساتھ۔

رسولوں نے کہا : تمہاری نحوست خود تمہارے ساتھ لگی ہوئی ہے۔ [1] کیا یہ باتیں اس لیے کر رہے ہو کہ تمہیں نصیحت کی بات پہنچائی گئی ہے ؟ اصل بات یہ ہے کہ تم خود حد سے گزرے ہوئے لوگ ہو۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یعنی نحوست کا اصل سبب تو تمہارا کفر اور شرک ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوا۟qālūانہوں نے کہا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  2. طَٰٓئِرُكُمṭāirukumتمہاری فال بد/تمہاری نحوست
    مادہ
    طير
    اصل لفظ
    طائِر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. مَّعَكُمْmaʿakumتمہارے ساتھ ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَع
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  4. أَئِنa-inکیا بھلا اس لئے کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام · حرفِ شرط
  5. ذُكِّرْتُمdhukkir'tumنصحیت کئے گئے تم/ تم یہ سب باتیں بنا رہے ہو
    مادہ
    ذكر
    اصل لفظ
    ذُكِّرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. بَلْbalبلکہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    بَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ اضراب
  7. أَنتُمْantumتم
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  8. قَوْمٌqawmunایک قوم ہو
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. مُّسْرِفُونَmus'rifūnaحد سے بڑی ہوئی
    مادہ
    سرف
    اصل لفظ
    مُسْرِف
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

ان رسولوں نے کہا کہ تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہی لگی ہوئی ہے (١)، کیا اس کو نحوست سمجھتے ہو کہ تم کو نصیحت کی جائے بلکہ تم حد سے نکل جانے والے لوگ ہو۔ ١٩۔١ یعنی وہ تمہارے اپنے اعمال بد کا نتیجہ ہے جو تمہارے ساتھ ہی ہے نہ کہ ہمارے ساتھ۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan