Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) يس ۳۶:۱۷
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَمَا عَلَيۡنَآ إِلَّا ٱلۡبَلَٰغُ ٱلۡمُبِينُ
آیت ۳۶:۱۷ کھولیںاور ہمارے ذمہ تو صرف واضح طور پر پہنچا دینا ہے.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور ہم پر صاف صاف پیغام پہنچا دینے کے سوا کوئی ذمّہ داری نہیں ہے۔ [13]
سورة یٰسٓ حاشیہ نمبر :13
یعنی ہمارا کام اس سے زیادہ کچھ نہیں ہے کہ جو پیغام تم تک پہنچانے کے لیے رب العالمین نے ہمارے سپرد کیا ہے وہ تمہیں پہنچا دیں۔ اس کے بعد تمہیں اختیار ہے کہ مانو یا نہ مانو۔ یہ ذمہ داری ہم پر نہیں ڈالی گئی ہے کہ تمہیں زبردستی منوا کر ہی چھوڑیں۔ اور اگر تم نہ مانو گے تو تمہارے کفر میں ہم نہیں پکڑے جائیں گے بلکہ اپنے اس جرم کی جواب دہی تم کو خود ہی کرنی پڑے گی۔