سبإ ⁦۳۴:۵۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۴۳۴ · پارہ ۲۲

وَحِيلَ بَيۡنَهُمۡ وَبَيۡنَ مَا يَشۡتَهُونَ كَمَا فُعِلَ بِأَشۡيَاعِهِم مِّن قَبۡلُۚ إِنَّهُمۡ كَانُواْ فِي شَكّٖ مُّرِيبِۭ

Waheela baynahum wabayna mayashtahoona kama fuAAila bi-ashyaAAihim min qabluinnahum kanoo fee shakkin mureeb

تراجم

ان کی چاہتوں اور ان کے درمیان پرده حائل کردیا گیا[1] جیسے کہ اس سے پہلے بھی ان جیسوں کے ساتھ کیا گیا[2]، وه بھی (ان ہی کی طرح) شک وتردد میں (پڑے ہوئے) تھے.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی آخرت میں وہ چاہیں گے کہ ان کا ایمان قبول کرلیا جائے، عذاب سے ان کی نجات ہوجائے، لیکن ان کے درمیان اور ان کی اس خواہش کے درمیان پردہ حائل کردیا یعنی اس خواہش کو رد کردیا جائے گا۔
  2. یعنی پچھلی امتوں کا ایمان اس وقت قبول نہیں کیا گیا جب وہ عذاب کے معائنے کے بعد ایمان لائیں۔
  3. اس لئے اب معائنہ عذاب کے بعد ان کا ایمان بھی کس طرح قبول ہوسکتا ہے؟ حضرت قتادہ فرماتے ہیں ریب وشک سے بچو، جو شک کی حالت میں فوت ہوگا، اسی حالت میں اٹھے گا اور جو یقین پر مرے گا، قیامت والے دن یقین پر ہی اٹھے گا۔ (ابن کثیر)۔

اور اس وقت یہ جس (ایمان) کی آرزو کریں گے اس کے اور ان کے درمیان ایک آڑ کردی جائے گی، جیسا کہ ان جیسے جو لوگ ان سے پہلے ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوگا۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ سب ایسے شک میں پڑے ہوئے تھے جس نے انہیں دھوکے میں ڈال رکھا تھا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَحِيلَwaḥīlaاور حائل کردیا جائے گا
    مادہ
    حول
    اصل لفظ
    حالَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. بَيْنَهُمْbaynahumان کے درمیان
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  3. وَبَيْنَwabaynaاور اس کے درمیان
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيْن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ مکان
  4. مَاmāجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  5. يَشْتَهُونَyashtahūnaوہ خواہش کرتے ہیں
    مادہ
    شهو
    اصل لفظ
    اشْتَهَتْ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  6. كَمَاkamāجیسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  7. فُعِلَfuʿilaکیا گیا
    مادہ
    فعل
    اصل لفظ
    فَعَلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. بِأَشْيَاعِهِمbi-ashyāʿihimان کے ہم جنسوں کے ساتھ۔ پیش روؤں کے ساتھ
    مادہ
    شيع
    اصل لفظ
    شِيعَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  9. مِّنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  10. قَبْلُqabluاس سے پہلے
    مادہ
    قبل
    اصل لفظ
    قَبْل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. إِنَّهُمْinnahumبیشک وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  12. كَانُوا۟kānūتھے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  13. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  14. شَكٍّshakkinشک (میں)
    مادہ
    شكك
    اصل لفظ
    شَكّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  15. مُّرِيبٍۭmurībinبےچین کرنے والے
    مادہ
    ريب
    اصل لفظ
    مُرِيب
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

ان کی چاہتوں اور ان کے درمیان پردہ حائل کر دیا گیا (١) جیسے کہ اس سے پہلے بھی ان جیسوں کے ساتھ کیا گیا (٢) وہ بھی (انہی کی طرح) شک و تردد میں پڑے ہوئے تھے۔ (۳) ٥٤۔١ یعنی آخرت میں وہ چاہیں گے کہ ان کا ایمان قبول کرلیا جائے، عذاب سے ان کی نجات ہو جائے، لیکن ان کے درمیان اور ان کی اس خواہش کے درمیاں پردہ حائل کر دیا گیا یعنی اس خواہش کو رد کر دیا گیا۔ ٥٤۔٢ یعنی پچھلی امتوں کا ایمان بھی اس وقت قبول نہیں کیا گیا جب وہ عذاب کے آنے کے بعد ایمان لائیں۔ ۵٤۔۱اس لیے اب معائنہ عذاب کے بعد ان کا ایمان بھی کسی طرح قبول ہوسکتا ہے؟حضرت قتادہ فرماتے ہیں ریب وشک سے بچو، جو شک کی حالت میں فوت ہوگا اسی حالت میں اٹھے گا اور جو یقین پر مرے گا، قیامت والے دن یقین پر ہی اٹھے گا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan