Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) سبإ ⁦۳۴:۴۸⁩

آیات

  1. قُلۡ إِنَّ رَبِّي يَقۡذِفُ بِٱلۡحَقِّ عَلَّٰمُ ٱلۡغُيُوبِ

    آیت ⁦۳۴:۴۸⁩ کھولیں

    کہہ دیجیئے! کہ میرا رب حق (سچی وحی) نازل فرماتا ہے وه [1] ہر غیب کا جاننے واﻻ ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اِن سے کہو” میراربّ (مجھ پر)حق کا اِلقا کرتا ہے [70] اور وہ تمام پوشیدہ حقیقتوں کا جاننے والا ہے۔ “

سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :70

اصل الفاظ ہیں یَقْذِفُ بَالْحَقِّ ۔ اس کے ایک معنی یہ ہیں کہ وحی کے ذریعہ سے وہ علم حق میرے اوپر القا کرتا ہے اور دوسرے معنی یہ ہیں کہ وہ حق کو غالب کر رہا ہے، باطل کے سر پر حق کی ضرب لگا رہا ہے۔