Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) سبإ ۳۴:۳۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَقَالُواْ نَحۡنُ أَكۡثَرُ أَمۡوَٰلٗا وَأَوۡلَٰدٗا وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِينَ
آیت ۳۴:۳۵ کھولیںاور کہا ہم مال واوﻻد میں بہت بڑھے ہوئے ہیں یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم عذاب دیئے جائیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
انہوں نے ہمیشہ یہی کہا کہ ہم تم سے زیادہ مال اولاد رکھتے ہیں اور ہم ہرگز سزا پانے والے نہیں ہیں [55]
سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :55
ان کا استدلال یہ تھا کہ ہم تم سے زیادہ اللہ کے پیارے اور پسندیدہ لوگ ہیں، جبھی تو اس نے ہم کو ان نعمتوں سے نوازا ہے جن سے تم محروم ہو، یا کم از کم ہم سے فروتر ہو۔ اگر اللہ ہم سے راضی نہ ہوتا تو یہ سر و سامان اور یہ دولت و حشمت ہمیں کیوں دیتا۔ اب یہ بات ہم کیسے باور کرلیں کہ اللہ یہاں تو ہم پر نعمتوں کی بارش کر رہا ہے اور آخرت میں جا کر ہمیں عذاب دے گا۔ عذاب ہونا ہے تو ان پر ہونا ہے جو یہاں اس کی نوازشوں سے محروم ہیں۔
قرآن مجید میں دنیا پرستوں کی اس غلط فہمی کا بھی جگہ جگہ ذکر کر کے اس کی تردید کی گئی ہے۔ مثال کے طور پر حسب ذیل مقامات ملاحظہ ہوں : البقرہ، 126 ۔ 212 ۔ التوبہ، 55 ۔ 69 ۔ ہود، 3 ۔ 27 ۔۔ الرعد، 26 ۔ الکہف، 34 تا 43 ۔ مریم، 73 تا 77 ۔ طٰہ، 131 ۔ المومنون، 55 ۔ 61 ۔ الشعراء، 111 ۔ القصص، 76 تا 83 ۔ الوم، 9 ۔ المدثر، 11 تا 26 ۔ الفجر 15 تا 20 ۔