Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) سبإ ⁦۳۴:۳۴⁩

آیات

  1. وَمَآ أَرۡسَلۡنَا فِي قَرۡيَةٖ مِّن نَّذِيرٍ إِلَّا قَالَ مُتۡرَفُوهَآ إِنَّا بِمَآ أُرۡسِلۡتُم بِهِۦ كَٰفِرُونَ

    آیت ⁦۳۴:۳۴⁩ کھولیں

    اور ہم تو جس بستی میں جو بھی آگاه کرنے واﻻ بھیجا وہاں کے خوشحال لوگوں نے یہی کہا کہ جس چیز کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ہم اس کے ساتھ کفر کرنے[1] والے ہیں.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ہم نے کسی بستی میں ایک خبردار کرنے والا بھیجا ہو اور اس بستی کے کھاتے پیتے لوگوں نے یہ نہ کہا ہو  جو پیغام تم لے کر آئے ہو اس کو ہم نہیں مانتے [54]

سورة سَبـَا حاشیہ نمبر :54

یہ بات قرآن مجید میں بکثرت مقامات پر بیان کی گئی ہے کہ انبیاء (علیہم السلام) کی دعوت کا مقابلہ سب سے پہلے اور سب سے آگے بڑھ کر ان خوشحال طبقوں نے کیا ہے جو دولت و حشمت اور نفوذ و اقتدار کے مالک تھے۔ مثال کے طور پر حسب ذیل مقامات ملاحظہ ہوں : الانعام، 123 ۔ الاعراف، 60 ۔ 66 ۔ 75 ۔ 88 ۔ 90 ہود، 27 ۔ بنی اسرائیل، 16 ۔ المومنون، 24 ۔ 33 تا 38 ۔ 46 ۔ 47 ۔ الزُخرُف، 23 ۔