Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأحزاب ⁦۳۳:۸⁩

آیات

  1. لِّيَسۡـَٔلَ ٱلصَّٰدِقِينَ عَن صِدۡقِهِمۡۚ وَأَعَدَّ لِلۡكَٰفِرِينَ عَذَابًا أَلِيمٗا

    آیت ⁦۳۳:۸⁩ کھولیں

    تاکہ اللہ تعالیٰ سچوں سے ان کی سچائی کے بارے میں دریافت فرمائے[1] ، اور کافروں کے لئے ہم نے المناک عذاب تیار کر رکھے ہیں.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

تاکہ سچّے لوگوں سے (ان کا ربّ)ان کی سچّائی کے بارے میں سوال کرے [16] ، اور کافروں کےلیے تو اُس نے درد ناک عذاب مہیّا کر ہی رکھا ہے۔[17]

سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :16

یعنی اللہ تعالیٰ محض عہد لے کر نہیں رہ گیا ہے بلکہ اس عہد کے بارے میں وہ سوال کرنے والا ہے کہ اس کی کہاں تک پابندی کی گئی۔ پھر جن لوگوں نے سچائی کے ساتھ اللہ سے کیے ہوئے عہد کو وفا کیا ہوگا وہی صادق العہد قرار پائیں گے۔

سورة الْاَحْزَاب حاشیہ نمبر :17

اس رکوع کے مضمون کو پوری طرح سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کو اسی سورة کی آیات ٣٦۔ ٤١ کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے۔